11

9 اور 10 محرم کو موبائل فون بند رکھنے کی تجویز

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون بند رکھنے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں نو اور دس محرم کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مخصوص مقامات پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ موبائل فون سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، شکارپور میں بند رکھنے کی درخواست کی گئی ہے، جس کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ نے خط میں کہا گیا ہے کہ جلوس کی گزرگاہوں، مجالس کے مقامات پر سروس بند رکھی جائے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی نشاندہی پر مخصوص مقامات پر سروس بند کی جائے ۔محکمہ داخلہ کے مطابق سروس پورے صوبے میں بند نہیں کی جائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں