چہلم شہدائے کربلا: پاکستانی زائرین پر پیشگی اجازت کی پابندی عائد

بغداد + اسلام آباد (ڈیلی اردو) عراقی حکومت نے چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین پر پیشگی اجازت لینے کی پابندی لگادی ہے۔ جس کے باعث شہدائے کربلا کے چہلم (اربعین) میں شرکت کرنے والے سینکڑوں زائرین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ سے متعلق عراقی وزارت داخلہ نے نئی پالیسی جاری کردی، عراقی حکومت نے اس برس بھی چہلم شہدائے کربلا میں شرکت کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے پیشگی اجازت کی پابندی لگادی، عراق نے پاکستانیوں کو عراقی ویزوں کے براہ راست اجرا سے روک دیا، اربعین پر کربلا جانے کیلئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے زائرین کو براہ راست ویزے نہیں ملیں گے، یہ شرط صرف پاکستانی اور بنگلہ دیشی زائرین کیلئے لگائی گئی ہے، اس میں 15 سے 20 روز لگتے ہیں، بہت سے زائرین نے 20 ستمبر سے ڈاکو مینٹس جمع کرا رکھے ہیں، لیکن ابھی تک ویزہ ملا نہ اپروول، پہلے دو سے تین روز میں ویزہ مل جاتا تھا، ایک اندازے کے مطابق پاکستان سے 30 سے 35 لاکھ لوگ اربعین پر کربلا جاتے ہیں، پیشگی اجازت کی شرط پر ٹور آپریٹرز اور زائرین پریشان ہیں اور انہوں نے وزارت خارجہ سے عراقی حکومت سے رابطے کا مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح سکیم بحال کی جائے۔

گزشتہ سال بھی اس قسم کی پابندی عائد کی گئی تھی جسے بعد ازاں عراقی حکومت نے وقتی طور پر اٹھالیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں