فیصل آباد میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں آٹھ سالہ بچے سعد اللہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ ترکھانی میں 8 سالہ بچے سعد اللہ کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔ سعد اللہ گزشتہ شام کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا۔

سی پی او اظہر اکرم اور ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جس پر بروقت آپریشن کرتے ہوئے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اسی علاقے میں پہلے بھی بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بننے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ سی پی او اظہر اکرم، ایس ایس پی آپریشن علی رضا، ڈی ایس پی سرکل ظفراقبال ڈوگر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں