منی لانڈرنگ کیس: خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری

کراچی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد سلیم پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ کیس میں خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے فیصلے کے تحت بری ہونے والوں میں عبدالعزیز پولانی، الطاف خانانی، ذکیرہ جاوید قاسم، حنیف کالیا، مناف کالیا، جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں۔

ملزمان کی بریت کے خلاف فیڈرل انسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپیل دائر کی تھی۔ بنکنک کورٹ سے ملزمان کو بری کر دیا تھا جس کے خلاف ایف آئی نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی اور بنکنک کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

خانانی اینڈ کالیا گروپ کے ملزمان پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 55 کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مجموعی طور پر 100 گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہی دی جبکہ ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے دور میں بنایا گیا جب کہ مقدمے میں بری ہونے والے خانانی گروپ کے ایک ممبر جاوید خانانی 2016 میں عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں