6

اسرائیل نے بھارت کو ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ فراہم کردی

نئی دہلی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیلی ساخت کے ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار ایکونومیک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کی حکومت نے اسرائیلی ساخت کے اسپیک نامی ٹینک شکن میزائلوں کی پہلی کھیپ وصول کر لی ہے۔ ابھی کچھ دنوں پہلے بھارتی سرکار نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسپایس گائیڈڈ میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

بھارت اور صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں صیہونی حکومت سے ہتھیار خریدنے کے لیے ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے 2017ء میں مقبوضہ فلسطین کا دورہ بھی کیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں