اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار، کراچی میں عہدیداران کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد/کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنماؤں کو  گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ کراچی میں جے یو آئی کے عہدیداران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے الزام لگایا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق چند افراد دھرنےکے بینرز لگارہے تھے جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  تحریک انصاف کے کارکن کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

دوسری جانب کراچی میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے لانڈھی کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں