اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا دیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں طالبان کا پرچم لہرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے پنڈال میں دیگر سیاسی جماعت کے علاوہ سفید پرچم بھی لہرایا گیا جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا تھا۔

https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1190535662522576897?s=19

پرچم دو افراد نے تھام رکھا ہے جن کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں اور نہ انتظامیہ نے طالبان کا پرچم لہرانے والوں کو روکا۔

https://twitter.com/TayyabGulfam/status/1190532858592612353?s=19

ذرائع نے نجی ٹی وی کو ذمہ داران نے بتایا کہ طالبان کے پرچم لہرانے میں جے یو آئی کا کوئی کردار نہیں اور نہ کوئی تعلق ہے۔

جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر عبد الواسع نے نجی ٹی وی ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے پرچم کی بالکل اجازت نہیں دیتے یہ کسی تیسری قوت کا کام لگتا ہے۔

تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا کہ پرچم لہرانے کا مقصد حکومت کو دھمکی دینا ہے کہ ہمارے ساتھ طالبان موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جھنڈے حکومت کو واضح پیغام ہے کہ طالبان بھی آزادی مارچ میں موجود ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ آزادی مارچ کیخلاف کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے حکومت کو سو بار سوچنا چاہیے۔

جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرچم لہرانے کا خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ سب مرضی سے کیا جارہا ہے اور اس کا مقصد حکومت کو خبردار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نقص امن پیدا ہوا تو فوج حکومت احکامات پر عمل کرے گی لیکن بذات خود جمہوری عمل میں مداخلت نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ‏نے جے یو آئی کے جلسے میں افغان طالبان کے پرچم لہرانے والوں کو گرفتار کرلیا۔ ‏ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان سے افغان طالبان کے جھنڈے قبضے میں لے لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں