پاراچنار: زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی گل سکینہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار (محمد صادق) ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں پانچ سالہ کمسن بچی گل سکینہ کو ذیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کے خلاف پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے قاتل کی گرفتاری اور انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے ضلع کرم کے علاقے پیواڑ میں معصوم طالبہ گل سکینہ کی قتل کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر معصوم گل سکینہ کو انصاف دلانے کے نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنماؤں نے گل سکینہ کی اندوہناک قتل اور ذیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قبائلیوں کی تاریخ میں اس قسم کا واقعہ رونما نہیں ہوا تھا اس درندے نے یہ اقدام کرکے قبائلی روایات کی دھجیاں بکھیر دی ہے اور اس کی سزا موت کے سوا کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے مقامی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے بریگیڈیئر نجف عباس سے اپیل کی کہ وہ معصوم گل سکینہ کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سفاک قاتل کو فوری طور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں