بنوں میں دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ

بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا۔

تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چند روز قبل چوکی کنگرپل کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں