حکومت کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو پاک چین اقتصادی راہدرای (سی پیک) اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے جسے آئندہ اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔ یہ سمری وزیراعظم آفس کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی چار سال کے لیے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں