رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی (ڈیلی اردو) رینجرز نے ملیر میں ایک مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے تیار آئی ڈی، دو کلو بارودی مواد ،دو دستی بم، چھ ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد شدہ سامان مکان میں رکھنے کا مقصد دہشتگردی اور بد امنی پھیلانا تھا۔

برآمد اشیا میں ایک تیار آئی ڈی، 2 کلو بارودی مواد اور 2 دستی بم، 6 عدد ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز، نائن ایم ایم اور تیس بور پستول بھی شامل ہے۔کارروائی کےدوران مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں