بلوچستان: خضدار اور تفتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، دو بم برآمد

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار اور ضلع چاغی میں سیکورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں روڈ کنارے نصب بم کو ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم زہری کے علاقے مشک میں روڈ کنارے نصب تھا۔

لیویز فورس کو اطلاع ملنے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اسپشل برانچ کی ٹیم کو خضدار سے طلب کر کے بم کو ناکارہ بنا کر روڈ کلیئر کر دیا۔

دریں اثناء ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں بھی بم کو سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیا ہے۔ بم تفتان کے علاقے تالاب میں نصب کیا گیا تھا۔ خیال رہے تالاب ایران بارڈر سے متصل علاقہ ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بموں سے پولیس اور سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں لیویز فورس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں