نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئر رضوی مستعفی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئر رضوی نے نجی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیر رضوی کو فروری 2019 میں تین سال کے لیے اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، استعفی کی وجوہات میں انہوں نے لکھا کہ وہ وکالت میں نجی پریکٹس کرنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیئر رضوی نے نیب کی جانب سے دلائل دیئے تھے۔

سابق ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر عباس رضوی نے حمزہ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھی نیب کی جانب سے متعدد بار پیش ہوئے، وہ ماضی میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں