نیو یارک (ڈیلی اردو) امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن اور افغان طالبان کے درمیان تین ماہ کے تعطل کے بعد مذاکرات بحال ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ’امریکہ نے افعان طالبان کے ساتھ آج ہفتے کو دوحہ میں دوبارہ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ مذاکرات کے دوران تشدد میں کمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ افغانستان میں بات چیت اور جنگ بندی کی طرف بڑھا جائے۔‘
گذشتہ روز افغانستان سے مذاکرات کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے کابل پہنچنے اور صدر اشرف غنی سے ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ خلیل زاد کابل میں ملاقاتیں کرنے کے بعد قطر جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات طالبان سے ہو گی۔