نوشکی: تلور کا غیر قانونی شکار،7 قطری باشندے گرفتار

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏‎بلوچستان کے علاقے نوشکی میں تلور کے غیرقانونی شکار کیلئے جانے والے 7 غیر ملکی باشندوں کو کشینگی لیویز نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان میں بلااجازت شکار کرنے والے سات قطری شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق لیویز نے ملزمان کو حراست میں لے کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا، جنہوں نے قطری شہریوں کو نوشکی کے سرکٹ ہاوس منتقل کر دیا ہے۔

سیکرٹری وائلڈ لائف کے مطابق قطری باشندوں کو شکار کے لائسنس اور این او سی نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا جن میں شاہی خاندان کے افراد شامل ہیں۔

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے بتایا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بھر پور کاروائیوں کا آغاز کررکھا ہے اور قطری باشندوں کے خلاف کاروائی بھی اس کی اہم کڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں