وکلا نے مجھ پر فائرنگ اور اغواء کی بھی کوشش کی، صوبائی وزیر فیاض چوہان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ وکلاء کی جانب سے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور ان پر فائرنگ بھی کی گئی۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

وکلاء کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غنڈہ گردی، خاتون مریض انتقال کر گئیں
اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہسپتال جا کر پولیس کی شیلنگ اور پتھراؤ رکوایا، 10 وکیلوں کو میں نے عوام کے تشدد سے بچا کر گرفتار کرایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء کی جانب سے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور جب میں جان بچا کر گیا تو میرے پیچھے فائرنگ بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا صورتحال کی ذمہ داری وکلا اور ان کے ذمہ داروں پر ہوتی ہے، وکیلوں کے لیڈروں کو پکڑیں گے اور ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں