Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

اٹک میں خاتون کمشنر پر توہین مذہب کا الزام

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پنجاب کے ضلع اٹک کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکو کارہ کو اپنے ایمان کا حساب دینا پڑا۔ نجی تعلیمی ادارے کے ایک تقریب میں خاتون کمشنر نے ملک میں قومی اتحاد اور یکجہتی کے متعلق تقریر میں غلطی سے احمدیوں کو بھی قومی اتحاد میں شامل کر لیا۔

نوجوانوں کے ایک گروپ نے کمشنر آفس پہنچ کر خاتون کمشنر کو یرغمال بنا کر تقریر کی وضاحت طلب کر لی۔

ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے خاتون کمشنر کو اپنے اسلام کی وضاحت کیلئے نوجوانوں کے سامنے بیٹھا دیا۔ اس موقع پر خاتون کمشنر نے کہا کہ ان کا ختم نبوت ﷺ پر مکمل ایمان ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی محمد رکھا ہے۔

https://twitter.com/RabNBaloch/status/1205002247630929920?s=08

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں