مسقط: حیثم بن طارق السعید عُمان کے نئے سلطان منتخب

مسقط (ڈیلی اردو) عُمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید کے انتقال کے بعد ان کے کزن حیثم بن طارق السعید سلطنت کے نئے سلطان بن گئے۔ حیثم بن طارق سلطان بننے سے قبل سلطان قابوس کی کابینہ میں بطور وزیر برائے ثقافت اور ورثہ شامل تھے۔ 

سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے اور گزشتہ ماہ ہی بیلجیئم میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس آئے تھے جہاں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم گزشتہ شب وہ 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

عُمان کے سلطان قابوس انتقال کرگئے

نو منتخب سلطان حیثم 13 اکتوبر 1956ء کو پیدا ہوئے اور انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عُمان کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل اور انڈر سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سلطان قابوس نے 1970ء میں عُمان کا تخت سنبھالا تھا، وہ عُمان کی غیرجانبدار خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشہور تھے، ان کے دور میں عُمان نے ترقی کی منازل طے کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں