کررونا وائرس: امریکا کا پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا ایلس ویلز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، صحت کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان،امریکا پارٹنر ہیں۔

امریکا نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کو ایک ملین ڈالرز فراہم کر رہے ہیں، فنڈنگ کرونا وائرس کی نگرانی اور تیز رد عمل کے لیے کی جا رہی ہے۔

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں