اسرائیل میں کررونا سے ہلاکتیں 96 ہوگئیں، 10 ہزار 525 سے زائد متاثر

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 10 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 96 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 124 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 10 ہزار 525 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے متاثرین میں 164 کی حالت نارمل، 176 وینٹی لیٹگر پر ہیں جب کہ 125 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے کررونا مریضوں کی تعداد 1061 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کررونا کا شکار ہونے والے ایک تہائی افراد یہودی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں یہودیوں کے مذہبی اسکولوں کے طلباء اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں