طورخم بارڈر 2 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا

پشاور (ڈیلی اردو) پاک افغان طورخم بارڈر 2 ماہ بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا، افغانستان میں اتحادی افواج کیلئے سپلائی بھی بحال کردی گئی۔

بارڈر حکام کے مطابق ہفتے میں 6دن تک 24 گھنٹے کیلئے طورخم بارڈر کھلا رہے گا، تاہم ہفتے میں صرف ایک دن پھنسے پیدل آنے والے افراد کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

طورخم بارڈر کورونا وائرس کے باعث 2 ماہ کیلئے بند کر دیا گیا تھا، بارڈر کھولنے کے بعد متعدد ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے جبکہ افغانستان میں اتحادی  افواج کیلئے سپلائی بھی بحال کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں