پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، حزب الاحرار کے چار دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے مزید 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پشاور پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، 4 پستول اور موٹرسائیکل برآمد کئے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں