گلگت بلتستان: صوبائی وزیر زراعت حاجی جانباز خان کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

گلگت (ڈیلی اردو) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

صوبائی وزیر فدا حسین نے حاجی جانباز خان کی کورونا وائرس سے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وبا کا شکار تھے اور چند روز سے وہ سٹی ہسپتال گلگت کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

صوبائی وزیر فدا حسین نے مزید بتایا کہ حاجی جانباز خان کی میت ان کے آبائی علاقے چلاس روانہ کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی ایک ہزار 2 سو ہوگئی ہے۔ گلگت بلستان میں اب تک 768 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

صوبے میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں تعداد 93 اور مجموعی کیسز 8794 تک پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں