اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں میں آپریشن، متعدد فلسطینی گرفتار

غرب اردن (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز مغربی کنارے کے کئی شہروں اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہمات کے دوران فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

قابض فوج نے گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں‌کو زدو کوب کیا اور گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ تلاشی کے دوران کئی گھروں میں موجود نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج کی تلاشی مہم کے خلاف فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور کئی مقامات پر قابض فوج اور فلسطینیوں‌کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے گھر گھر تلاشی لی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں