کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں زینبیون بریگیڈ کا دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دہشت گرد ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک میں تربیت حاصل کی۔

گرفتار ملزم نے 2016ء میں ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم طاہر عباس کے کہنے پر تربیت حاصل کی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حربی مشقیں، جنگی چالیں اور خود کار ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔

گرفتار ملزم معصوم لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں پاکستان میں مذہبی، فرقہ وارانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے میں استعمال کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تنظیم کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی ڈی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم عسکری تنظیم زینبیون بریگیڈ کے پلیٹ فام سے تربیت یافتہ ملزم محمد عباس جعفری کا قریبی ساتھی ہے۔

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں