کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں کمشنر کراچی، پولیس حکام سمیت حساس اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور شہر میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں جرائم کی روک تھام کیلئے جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، عوام کسی بھی شہر پسند عناصر یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں