کراچی میں کار چور وکیل نویں بار گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) سندھ پولیس نے وکیل کار لفٹر کو نویں مرتبہ گاڑی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل گلشن ڈویژن نے کارلفٹر ایوب ملک موہانا ولد ابراہیم کو گاڑی چوری کر کے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم 2009 سے گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہے اور اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں پہلے بھی 8 مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم نے جیل ہی سے وکالت کا امتحان بھی پاس کیا تھا۔

اے وی ایل سی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وکیل کی یونیفارم کی وجہ سے نہ اسے کوئی ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑھتا تھا اور نہ ہی اسے پولیس چیک کرتی تھی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وکالت کی پریکٹس کے دوران بھی خرچے پورے کرنے کے لیے گاڑیاں چوری کرتا ہے۔

گرفتار ملزم ٹویوٹا کرولا گاڑی مہران گاڑی کی چابی سے کھولتا ہے، ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ چوری کی گاڑیاں جھٹ پٹ بلوچستان میں حاجی نامی خریدار کو فروخت کرتا ہے۔

ملزم کراچی پولیس کو متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں