بنوں میں 4 نوجوانوں کے قتل میں آئی ایس آئی ملوث ہیں، ترجمان تحریک طالبان پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختون خواہ کے ضلع بنوں میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے چار بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور اس واقعے کو طالبان سے جوڑنے کی کوشش کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا گذشتہ روز ضلع بنوں سے ایک اندوہناک خبر ملی کہ شکار پر گئے چار بچوں کو اغواء اور پھر قتل کرکے ایک گڑھے میں دفن کردیا گیا تھاـ یہ خبر کسی بھی زاویے سے قوم کے لیے ایک افسوسناک خبر ہے اور نام نہاد پولیس و دیگر انتظامیہ کے منہ پر زوردار طمانچہ بھی، کہ وہ بیس دنوں میں چار بچوں کا پتہ نہ لگا سکے۔

ترجمان ٹی ٹی پی کے مطابق ان بچوں کو آئی ایس آئی کے ایجنٹوں نے مجاہدین سے رابطے کے جرم میں قتل کیا ہے، تاہم بعض ذرائع ابلاغ نے اسے تحریک طالبان پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

ہم مقتولین کے اعزاء و اقرباء کے غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں