باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

باجوڑ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حساس اداروں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران تحصیل نواگئی سے سینکڑوں کلو گرام بارودی مواد کا ذخیرہ، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ مواد بارودی مواد شدت پسندوں نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی ایماء پر سیکیورٹی فورسز، سیکیورٹی ایجنسیوں اور دیگر اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے ذخیرہ کر رکھا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ باجوڑ کے سیکیورٹی فورسز نے پچھلے ایک ماہ کے دوران شدت پسند گروہوں کی باجوڑ میں یہ تیسری بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو اپنے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں