بھارت سے تعلقات کی بہتری کی کوشش ہونی چاہیئے، وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش ضرور ہونی چاہیے۔ سرحدوں پر فوج کا فوج سے ہی رابطہ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹراسلام آباد دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی 25 گاڑیاں اور ایگل سکواڈ اسلام آباد میں لارہے ہیں۔ چینی اسکینڈل کو میں نہیں دیکھ رہا۔ تبدیلی بہت بڑا ایکشن ہوتا ہے۔ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ پی ڈی ایم خود ہی ہینڈل ہوگئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزادار نہیں جا رہے ہیں۔ کوئی عدم اعتماد نہیں آرہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ کی سطح پر بھارت سے رابطہ نہیں ہوتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں