امریکی دباؤ: پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا

وارسا (ڈیلی اردو) پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا۔

پولینڈ کی جانب سے روس پر امریکی پابندیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، پولینڈ کی وزراتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تین روسی سفارتکاروں کو غیر پسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک سے نکالا گیا ہے۔ ان تین سفارتکاروں نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی۔

روس نے کہا ہے پولینڈ کا یہ اقدام دشمنی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس پر انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کرپابندیاں عائد کر دی ہیں، امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے روس نے چھیڑ چھاڑ برقرار رکھی تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔ روس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی پابندیوں کا جارحانہ جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں