کورونا وائرس: وزارت داخلہ نے پاکستان میں یوم علیؑ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علی علیہ اسلام کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔

وزرات داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم علی علیہ اسلام کی مناسبت سے مجالس کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے یوم حضرت علی کے موقع پر ملک بھر میں امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی اجازت ہوگی، ایس او پیز کے مطابق مجالس زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ تک جاری رکھی جا سکیں گی۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؑ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے بھی پابندی عائد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں