پنجاب: سی ٹی ڈی کی راجن پور اور جھنگ میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق صوبہ پنجاب میں 7 دنوں کے دوران 46 انٹیلی جنس آپریشن کیے، آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار کئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کو ضلع راجن پور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت محمد ابراہیم عرف جاپانی عرف خبری کے نام سے ہوئی، ایک اور کارروائی میں ضلع جھنگ سے دہشت گرد شبر رضا اور محمد قاسم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب میں گرفتار ملزمان دہشتگردی کا پلان بنا رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے آئی ای ڈی، 438 کلو بارودی مواد اور کلاشنکوف برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں