طرابلس: یو این ایچ سی آر کا لیبیا میں زیر حراست پناہ گزینوں کی رہائی کا مطالبہ

طرابلس (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے لیبیا میں نظربند پناہ گزینوں کی باضابطہ طور پر رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یو این ایچ سی آر لیبیا نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق لیبیا بھر میں 5 ہزار 97 پناہ گزین اور تارکین وطن زیرحراست ہیں اور یو این ایچ سی آر نے انکی باقاعدہ رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کے مطابق رواں سال اب تک تقریباً 10 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افراد لیبیا واپس آئے ہیں۔

2011 میں سابق رہنماء معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد لیبیا عدم تحفظ اور انتشار کا شکار ہے اور اس کے بعد سے لیبیا بحیرہ روم کو عبور کرکے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کیلئے روانگی کا پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں