ایتھوپین آرمی چیف کے قاتل کو عمر قید کی سزا

ادیس ابابا (ڈیلی اردو/شِنہوا) ایتھوپیا کی وفاقی ہائیکورٹ کے انسداد دہشتگردی اور آئینی امور کے بنچ نے ملک کے سابق آرمی چیف کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا کے سابق آرمی چیف سیرے موکنین کو 22 جون 2019 کو ان کے محافظ مسیفن ٹیگابو نے ہلاک کر دیا تھا، ایتھوپیا کے حکام کی جانب سے اسے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی مربوط کوشش کا ایک حصہ قرار دیا جاتا ہے۔

ایتھوپیا کی حکومت نے اس وقت ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے مکروہ بغاوت کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام امہارہ خطے کے سیکیورٹی چیف اسامنیو تسیگ پر عائد کیا تھا۔

اس ناکام بغاوت کے دوران امہارہ خطے کے صدر امباچیو موکینن اور امہارہ خطے کے اٹارنی جنرل میگبارو کبیڈی سمیت متعدد دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی مارے گئے تھے۔

اس قاتلانہ حملے کے فوراً بعد روپوش ہونے والا اسامنیو تسیگ کچھ دن قبل فائرنگ کے ایک تبادلے میں مارا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں