دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے عراق کے ساتھ تعاون پر تیار ہے، ایران

تہران (ڈیلی اردو/آئی این پی) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد کے قصبے ’صدر سٹی‘ میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں دہشت گردی کی نقل و حرکت کے خلاف عراقی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے ایران کی تیاری پر زور دیا۔ یہ بات سعید خطیب زادہ نے بروز منگل کہی۔

انہوں نے عراقی قصبے صدر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق کے ساتھ دہشگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے باہمی تعاون پر تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں