محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران 54 علماء کرام و ذاکرین کے سرگودھا داخلے پر پابندی عائد

سرگودھا (ڈیلی اردو/این این آئی) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے دیگر اضلاع کے 54 علماء کرام و ذاکرین کے 60 یوم کیلئے ضلع کی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کر کے احکامات جاری کر دیئے گے۔

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے دیگر اضلاع سے 54 علمائے کرام اور ذاکرین ماہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں سرگودھا کی حدود میں داخلہ نہیں ہو سکیں گی جن پر ضلع کی حدود میں داخلہ پر پابندی کر دی گئی۔

پابندی کی زد میں آنے والے 54 علماء کرام و ذاکرین میں 25 دیوبند علماء میں فیصل آباد سے مولانا محمد رفیق جامی، مولانا عبیدالرحمن، گوجرانوالہ سے مولانا زاہد الرا شدی، مولانا شاہ نواز فاروقی، ڈیرہ غازی خان سے عبدالغفار تونسوی، مولانا اللہ وسایا، مولانا کلیم اللہ ملتانی، حیدر آباد سیعبد الصمد حیدری، جھنگ سے مولانا مسرور نواز جھنگوی، مولانا معاویہ اعظم طارق، مولانا محمد احمد لدھیانوی، خانیوال سے مولانا عبدالخالق رحمانی، مولانا عصمت اللہ ثاقب ملتانی، خادم حسین ڈھلوں، گجرات سے مولانا ضیاء اللہ بخاری، قاضی مطیع اللہ، سندھ خیرپور سے مولانا ثناء اللہ حیدری، کراچی سے مولانا اورنگ زیب فاروقی، بھکر سی مولانا عبدالغفور، مولانا خضر حیات بکھروی، میانوالی سے مولانا احمد شعیب خان، مولانا اصغر ندیم، پاکپتن سے مولانا عالم طارق، 16 اہل تشیع میں لاہور مولانا عبدالخالق اسدی، مولانا منظور حسین جوادی، مولانا گلفام ہاشمی، مولانا صفدر عباس قمی، ذاکر جعفر جتوئی، راولپنڈی سے مولانا حامد علی موسوی، مولانا راجہ ناصر عباس، مولانا ساجد علی نقوی، فیصل آباد سے مولانا محمد حسن سبزواری، مولانا سید ابن حسن شیرازی، مظفر آباد سے سید محمد تقی، سیالکوٹ سے مولانا سخاوت حسین، میانوالی سے علامہ افتخار حسین نقوی، خوشاب سے ذکی الحسن شاہ، اسلام آباد سے مولانا محمد امین شہیدی ، 10 بریلوی علماء میں راولپنڈی سیے مولانا محمد حنیف قریشی، مولانا ابوبکر چشتی، مولانا غفران محمود سیالوی، لاہور سے مولانا سعدحسین رضوی، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، مولانا عبدلتو صدیقی، ملتان سے مولانا جعفر قریشی، گجرات سے مولانا ثاقب رضا جلالی،سیالکوٹ سے مولانامحمد سلیمان مصباحی خادمی، حافظ آباد سے مولانا سید فیاض الحسن شاہ اور 3 اہلحدیث میں شیخوپورہ سے مولانا شمشاد حسین سلفی، لاہور سے مولانا عبدالرحمن سلفی، گوجرنوالہ سے مولانا منظور احمد شامل ہیں۔

جو پابندی کے احکامات کے مطابق 60 روز سرگودھا ضلع کی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں