مصری سرحد پر واقع سرنگ میں 3 فلسطینی ہلاک، حماس

غزہ (ڈیلی اردو) غزہ پٹی میں عسکریت پسند تنظیم حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے مصر پر تین فلسطینیوں کی ہلاکت کا الزام لگایا ہے۔ ان گروپوں کے مطابق جمعرات 2 ستمبر کو مصر کے سرحدی علاقے میں واقع ایک زیر زمین سرنگ میں زہریلی گیس استعمال کی گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ان گروپوں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قاہرہ حکومت نے اس سلسلے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

غزہ پٹی کے علاقے میں سن 2007 کے بعد سے فلسطینی ایسی سرنگوں کو مصر سے اسلحہ اور دیگر سامان اسمگل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم گزشتہ دو سالوں سے مصری دستے اکثر ایسی سرنگوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں