امریکی سینٹرز کا افغانستان پر پابندیوں کا بل تشویشناک ہے، دائرہ کار پاکستان تک پھیل سکتا ہے، رحمان ملک

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہائی پروفائل امریکی سینٹرز کے ایک گروپ نے سینٹ میں بل پیش کیا ہے جس میں افغان طالبان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پابندیوں کا دائرہ کار ممکنہ طور پر پاکستان تک بھی پھیل سکتا ہے۔ یہ بات میرے سمیت تمام پاکستانیوں کے لیے باعث تشویش ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ قابل تشویش بات یہ ہے کہ اس بل میں پاکستان کے نام کو اس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے جو طالبان کو مدد فراہم کرتا ہے اور اسی سیکشن میں افغان طالبان کو مدد فراہم کرنے والے ممالک کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے کردار کی تحقیقات کرنے کے بجائےافغانستان سے امریکی افواج کی جلد بازی میں ہونے والے انخلا کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہ امریکا نے افغانستان پر حملہ پاکستان کی دعوت پر نہیں کیا بلکہ یہ اس کا اپنا فیصلہ تھا جس کی وجہ اسے معلوم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں