پشاور میں حکیم سردار ستنام سنگھ کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے معروف حکیم سردار ستنام سنگھ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں معروف حکیم سردار ستنام سنگھ کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جب وہ اپنے دواخانے میں موجود تھے۔

داعش کی خبررساں ایجنسی اعماق نے اپنے آن لائن پیغام میں کہا ہے کہ داعش کے حملہ آوروں نے پشاور دواخانے میں سکھ حیکم کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1443650362188042248?s=19

گولڈ میڈلسٹ سردار ستنام سنگھ معروف حکیم تھے اور انھوں نے نیشنل کونسل فار طب سے حکمت کی تعلیم حاصل کی تھی۔

سردار ستنام سنگھ نے لواحقین میں بیوہ، تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں