صومالیہ: الشباب نے نامور صحافی عبدی عزیز کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی

موغادیشو (ڈیلی اردو) صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے ملک کے ایک نامور صحافی عبدی عزیز کو ایک خودکش حملے میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

عبدی عزیز اس مذہبی شدت پسند گروپ کے سخت ناقد تھے۔ وہ گزشتہ روز صومالی دارالحکومت موغادیشو میں ایک ریستوران سے واپس اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے جب ان کی کار کو ایک خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔ عبدی عزیز حکومتی موغادیشو ریڈیو کے ڈائریکٹر تھے۔

اس خودکش حملے میں صومالیہ کے نیشنل ٹی وی کے ڈائریکٹر اور عبدی عزیز کے ڈرائیور زخمی ہوئے۔

الشباب کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس کے جنگجو اس صحافی کا کافی عرصے سے پیچھا کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں