سندھ: کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اور ایک عد پستول برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ قمر جسکانی کے مطابق گرفتار ملزمان میں انس خان اور فردوس شامل ہیں۔ ملزمان نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہو چکا ہے جو سنہ 2007 سے 2012 تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔ انس کا والد محبوب خان کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان وزیرستان کا اہم رکن تھا اور 2020 میں وزیرستان میں مارا گیا۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی زیر تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں