سی ٹی ڈی کی صوابی اور مردان میں کارروائیاں، تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسٹ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن نے صوابی کے علاقے آدینہ مردان روڈ میں کارروائی کی اور دہشت گرد محمد طلحہٰ ولد محمد صدیق کو گرفتار کر لیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1476139186868703234?t=zokkgSj3Vt0NvKcYM1g1SA&s=19

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد بیگ جس میں ایک عدد IED بم بمعہ 600 روپے افغانی اور 10 نوٹ ایک لاکھ والے ایرانی کرنسی، ایک ہزار روپے پاکستانی، ایک عدد موبائل فون اور مختلف نیٹ ورک کے پانچ عدد موبائل سم کارڈ برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

ادھر مردان سے محمد ابراہیم عرف ابراہیم ولد مشال کو گرفتار کیا گیا، محمد ابراہیم کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے پلاسٹک کی ایک بوری برآمد ہوئی ہے جس میں ایک IED بم بمعہ 8 ہزار روپے پاکستانی، ایک عدد موبائل فون اور 6 عدد میموری کار ڈ برآمد کیے گئے۔

ملزمان مردان اور صوابی میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں