یوکرائن میں نیشنل گارڈ کی فائرنگ سے 5 فوجی ہلاک، 5 زخمی

کیئیف (ڈیلی اردو) یوکرائن کے نیشنل گارڈ کے ایک فوجی نے ایک عسکری فیکٹری میں حملہ کرتے ہوئے پانچ سکیورٹی گارڈز کو ہلاک اور دیگر پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا، جب ڈیوٹی شروع ہونے پر ان گارڈز کو اسلحہ جاری کیا جا رہا تھا۔

وسطی یوکرائن میں رونما ہونے والے اس پرتشدد واقعے کے محرکات کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں