بلوچستان: زیارت میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے شمالی ضلع زیارت میں ہفتے کی سہ پہر ایک مسافر بس پر فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ زیارت کے علاقے زندرہ میں  پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت بشیر احمد اور نذیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1489984636541276160?t=iqF6-yC5cO8Ig2YezwpQAw&s=19

حکام کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے ملتان جارہی تھی جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں