حوثی باغیوں کی فنڈنگ کرنیوالے افراد پر امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے کچھ ایسے ممبران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جو یمن میں فعال حوثی باغیوں کی فنڈنگ میں ملوث پائے گئے تھے۔ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب ایران نواز باغیوں نے گلف ممالک پر اپنے پرتشدد حملوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ نیٹ ورک یمنی باغیوں کو مالی امداد فراہم کر رہا تھا تاکہ وہ یمنی حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں سر انجام دے سکیں۔

یمن میں سن دو ہزار چودہ سے جاری جنگی بحران کے نتیجے میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں