حسین روناغی: انٹرنیٹ بل پر تنقید کے بعد ایرانی ایکٹویسٹ لاپتا

تہران (ڈیلی اردو) انسانی حقوق کے سرگرم ایرانی کارکن حسین روناغی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ ضوابط کے ایک مجوزہ بل پر تنقید کے بعد لاپتا ہیں۔

روناغی آزادی اظہار رائے کے داعی ہیں اور صارفین کے تحفظ کے نیے قانونی مسودے کے خلاف نہایت زوردار آواز اٹھا رہے تھے۔ ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ بدھ کے روز سے لاپتا ہیں۔

روناغی کے بھائی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ روناغی کو اغوا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ بل پر تنقید کے بعد سے ان کے بھائی کو نامعلوم افراد کی جانب سے فون پر دھمکیاں موصول ہو رہیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں