جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

وانا (دین محمد وزیر) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں حکام کے مطابق ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمی ہونے والے ایف سی کے اہلکار ہیں جنھیں مقامی ہستال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک اہلکار کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں