بدترین معاشی بحران: سری لنکا میں ایندھن خریدنے کے انتظار میں دو افراد ہلاک

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا میں ایندھن کی قلت کے سبب ایک پٹرول پمپ پر طویل قطاروں میں گھنٹوں تک انتظار کرتے ہوئے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو کے مضافات میں ایک 70 سالہ شخص پٹرول خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے کھڑے گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ اسی طرح کینڈی میں بھی ایک اور عمر رسیدہ شخص مٹی کا تیل خریدنے کے انتظار میں دم توڑ گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کھانا پکانے کے لیے مٹی کا تیل خریدنے کے لیے سخت دھوپ میں کھڑی کئی خواتین بھی بے ہوش ہوگئیں۔

سری لنکا کو اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔ زرمبادلہ کی کمی کے باعث ملکی درآمدات میں نمایاں کمی ہوگئی ہے اور اب انتہائی ضروری اشیاء کی سپلائی شدید متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں