یوکرین جنگ کے دوران 14 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، صدر زیلنسکی کا دعویٰ

کیف (ڈیلی اردو) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ موجودہ جنگ میں ہلاک ہونے والے 14 ہزار روسی فوجیوں کی لاشیں یوکرین میں موجود ہیں لیکن انہیں کوئی واپس نہیں لے رہا۔

انہوں نے آج اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں روسی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے نقصان کو محسوس کیوں نہیں کر رہے؟

صدر زیلنسکی نے اس بات پر زور دیا کہ شدید لڑائی والے فرنٹ لائن علاقے روسی فوجیوں کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں۔

یوکرین جنگ میں اب تک کتنے روسی اور یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم یوکرینی ملٹری نے ایک ہفتہ قبل اپنے ایک ہزار تین سو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا تھا۔

ماسکو نے اپنے پانچ سو فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں